بابائے قوم کی ابتدائی تعلیمی درس گاہ سندھ مدرستہ الاسلام کی عمارت کا بیرونی حصہ۔ قومی پرچم لہرانا تو دور کی بات کسی نے ایک جھنڈی لگانے کا تکلف بھی نہیں کیا
ڈیفنس میں واقع سابق وفاقی وزیر قانون عبدالحفیظ پیرزادہ کی رہائش گاہ کا پیرونی منظر۔ قومی پرچم عمارت کے کسی حصے میں نظر نہیں آرہا
ڈیفنس فیز II میں واقع پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان کی رہائش گاہ پر یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم ندارد
ڈیفنس میں سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی رہائش گاہ کا بیرونی منظر ۔ عمارت پر پارٹی کا جھنڈا لہرارہا ہے لیکن قومی پرچم غائب ہے
خیابان توحید ڈیفنس میںرہائش پذیر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاؤلہ نے بھی یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کی زحمت گوارہ نہیں کی
ڈیفنس میں واقع پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے گھر پر پول تو لگا ہے لیکن شاید انہیں قومی پرچم لگانے کی ضرورت نہیں ملی