ڈیفنس میں واقع پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے گھر پر پول تو لگا ہے لیکن شاید انہیں قومی پرچم لگانے کی ضرورت نہیں ملی
سندھ سیکریٹریٹ کے ساتھ نیشنل میوزیم پر بھی یوم آزادی کی مناسبت سے قومی پر چم لگانے کی زحمت نہیں کی گئی
ہائی کورٹ سے متصل پاکستان سیکریٹریٹ کی اہم سرکاری عمارت کا منظر ۔ یوم آزادی یہاں بھی چپکے سے گزر گیا
یوم آزادی کے موقع پر آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع جی پی او کی اداس عمارت۔ قومی پرچم لہرایا گیا نہ چراغاں ہوا
تحریک انصاف پاکستان بھی 14 اگست کو کراچی میں واقع اپنے دفتر پر سبز ہلالی پر چم لگانا بھول گئی- پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع ہے
ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی فیز II میں واقع اے این پی سندھ کے مرکز مردان ہاؤس کا بیرونی منظر-یہ سینیٹر شاہی سید کی رہائش گاہ بھی ہے-عمارت پر پارٹی کا جھنڈا تو لگا ہے پر قومی پرچم غائب ہے
روزنامہ امت کے رپورٹرعظمت علی رحمانی، ارفع کریم پر لکھی گئی اپنی کتاب بھارتی صحافی وجیہہ صدیقی کو پیش کر رہے ہیں